فهرس الكتاب

الصفحة 4304 من 6346

علم الٰہی کی وسعتیں:

قیامت کب آئے گی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کا علم اس کے سوا اور کسی کو نہیں۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ''جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ بھی پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا۔ (بخاری: ۵۰، مسلم: ۹۹)

پھر فرماتا ہے۔ ہر چیز کو اس اللہ کا علم گھیرے ہوئے ہے۔ یہاں تک کہ جو پھل شگوفہ سے نکلے، جس عورت کو حمل رہے، جو بچہ اسے ہو، یہ سب اس کے علم میں ہے۔ زمین و آسمان کا کوئی ذرہ اس کے وسیع علم سے باہر نہیں۔ جیسا کہ سورہ انعام (۵۹) میں ارشاد ہے: {وَ مَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَةٍ اِلَّا يَعْلَمُهَا} ''جو پتا جھڑتا ہے وہ اسے جانتا ہے۔ ہر مادہ کو جو حمل رہتا ہے اور رحم جو کچھ گھٹاتے بڑھاتے رہتے ہیں۔ اللہ خوب جانتا ہے۔''

اس کے پاس ہر چیز کا اندازہ ہے۔ جس قدر عمریں گھٹتی بڑھتی ہیں وہ بھی کتاب میں لکھی ہوئی ہیں کوئی ایسا کام نہیں جو اللہ پر مشکل ہو۔ قیامت والے دن مشرکوں سے تمام مخلوق کے سامنے اللہ تعالیٰ سوال کرے گا کہ جنھیں تم میرے ساتھ پرستش میں شریک کرتے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ وہ جواب دیں گے تو ہمارے بارے میں علم رکھتا ہے۔ آج تو ہم میں سے کوئی بھی اس کا اقرار نہ کرے گا کہ تیرا کوئی شریک بھی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت