فهرس الكتاب

الصفحة 2974 من 6346

موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا مکالمہ:

فرعون نے اللہ کا پیغام سن کر اس کے جواب میں وہی کچھ کہا جس کا موسیٰ علیہ السلام کو پہلے سے خطرہ تھا، فرعون نے کہا کہ بچپن میں تمہاری پرورش ہم نے ہی کی تھی۔ تمہاری جوانی ہمارے درمیان ہی گزری تھی، پھر تم ہمارے مجرم بھی ہو، چند سال ادھر ادھر رہ کر اب تم پیغمبری کا دعویٰ کرنے لگے ہو۔ اور ہم پر دباؤ ڈالنے آگئے ہو، تمہیں تو ہمارا ممنون احسان ہونا چاہیے تھا، الٹا تم رسالت کا دعویٰ کر کے ہمیں آنکھیں دکھانے لگے ہو تم جیسا بھی کوئی احسان فراموش شخص ہو سکتا ہے؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت