فهرس الكتاب

الصفحة 6140 من 6346

انسان پیدائشی طور پر نہ گنہگار پیدا ہوا ہے نہ ہی شر پسند پیدا ہوا ہے۔ بلكہ انسان كی فطرت میں راستی اور سچائی و دیعت كی گئی ہے۔ جھوٹ بولنا وہ بعد میں سیكھتا ہے۔ دوسروں كی بدخواہی اور ایذا پہنچانا وہ بعد میں سیكھتا ہے اس كی فطرت میں توحید ہے۔ شرك كرنا وہ بعد میں سیكھتا ہے چنانچہ ایک حدیث میں وارد ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے كہ ''ہر بچہ اسلام كی فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔ پھر اس كے ماں باپ اسے یہودی یا عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔ جیسے چوپائے جانور كا بچہ صحیح سالم پیدا ہوتا ہے۔ كوئی ان میں تم كن كٹا نہ پاؤ گے۔ (بخاری: ۱۳۵۸۔ مسلم: ۲۶۵۸)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت