فهرس الكتاب

الصفحة 345 من 6346

اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی دعوت بھی وہی تھی جو دوسرے تمام انبیاء کی رہی ہے۔ مثلًا (۱) مقتدر اعلیٰ صرف اللہ کی ذات ہے وہی اکیلا عبادت کے لائق ہے۔ (۲) اللہ تعالیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے نبی کی اطاعت کی جائے اور ہر نبی کی دعوت یہی رہی ہے۔ (۳) حلال و حرام، جواز اور عد م جواز کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے لہٰذا جو باتیں تم نے خود اپنے اوپر حرام قراردے رکھی ہیں، میں اللہ کے حکم سے انھیں حلال قرار دے کر تمہیں ان پابندیوں سے آزاد کرتا ہوں۔ آپ نے اللہ کے حکم سے ہفتہ کے دن کی پابندیوں میں بہت حد تک کمی کردی۔ مگر یہود کی اصلاح نہ ہوسکی اور وہ حضرت عیسیٰ کی دشمنی میں آگے ہی بڑھتے گئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت