فهرس الكتاب

الصفحة 3464 من 6346

ابتدائی پیدائش بھی اسی نے کی ہے اوراعادہ بھی وہی کرئے گا اوراعادہ بہ نسبت ابتداکے عادتاًآسان اور ہلکا ہوتاہے۔ دونوں پیدائشیں اس مالک کی قدرت کی مظہر ہیں۔ اس پرکوئی کام بھاری ہے نہ بوجھل۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ اللہ فرماتاہے ابن آدم مجھے جھٹلاتاہے۔اسے یہ چاہیے نہیں تھااوروہ مجھے بُراکہتاہے اسے یہ بھی لائق نہ تھا۔اس کاجھٹلاناتویہ ہے کہ کہتاہے جس طرح اس نے مجھے پہلی بار پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیداکرنہیں سکتا۔حالانکہ دوسری مرتبہ کی پیدائش پہلی دفعہ کی پیدائش سے بالکل ہی آسان ہواکرتی ہے۔اس کامجھے بُراکہنایہ ہے کہ کہتاہے کہ اللہ کی اولادہے۔حالانکہ میں''احداور صمد'' ہوں۔ جس کے نہ اولاد،نہ ماں باپ اورجس کاکوئی ہمسر نہیں (بخاری: ۴۹۷۴) یعنی اتنے کمالات اورعظیم قدرتوں کامالک،تمام مثالوں سے اعلیٰ اوربرتر۔ {لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ} (الشوریٰ: ۱۱) ''اس جیسی کوئی شی نہیں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت