فهرس الكتاب

الصفحة 5358 من 6346

صبح كے وقت یہ آپس میں ایك دوسرے كو آوازیں دینے لگے كہ اگر پھل اتارنے كا ارادہ ہے تو اب دیر نہ لگاؤ، سویرے ہی چل پڑو۔ اب چپكے چپكے باتیں كرتے ہوئے چلے تاكہ كوئی سن نہ لے اور غریب غرباء كو پتہ نہ لگ جائے، چونكہ ان كی سرگوشیاں اس اللہ سے تو پوشیدہ نہیں رہ سكتی تھیں جو دلی ارادوں سے بھی پوری طرح واقف رہتا ہے۔ اب قوت وشدت كے ساتھ پختہ ارادے اور غریبوں پر غصے كے ساتھ اپنے باغ كو چلے یعنی اپنے زعم میں انھوں نے اپنے باغ پر قدرت حاصل كر لی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت