فهرس الكتاب

الصفحة 2972 من 6346

اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کا مطالبہ منظور کر لینے کے بعد اور فرعون کی دست درازیوں سے حفاظت کی یقین دہانی کے بعد ان کو حکم دیا کہ جائیں اور فرعون کو بتائیں کہ ہم رب العالمین کے رسول یا فرستادہ ہیں۔ اگر وہ جھٹلائیں تو پھر وہ معجزات نشانی کے طور پر اسے دکھائیں اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کر دیں کہ ہماری قوم بنی اسرائیل کو اپنی غلامی سے آزاد کر کے ہمارے ہمراہ روانہ کر دے۔ چنانچہ ان دونوں پیغمبروں نے اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کیا۔ فرعون کے دربار پہنچے اور اسے جوں کا توں اللہ کا پیغام پہنچا دیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت