یعنی نبی آخرالزماں کی بعثت سے ہزاروں برس پہلے تورات امام و رحمت تھی اور یہ کتاب یعنی قرآن اپنے سے پہلے کی تمام کتابوں کو منزل من اللہ اور سچی کتابیں مانتا ہے۔ یہ عربی فصیح و بلیغ زبان میں نہایت واضح کتاب ہے۔ اس میں مجرموں کے لیے وعید اور نیک لوگوں کے لیے بشارت ہے۔