نشان زدہ سے مراد ہے کہ ہر پتھر پر اس کا نام لکھا تھا جس پر اسے برسنا تھا۔ اس سورت میں خطہ سے مراد قوم لوط کا تباہ شدہ خطہ ہے اور ظالموں سے مراد دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے منکرین حق ہیں۔ یعنی ہ بربادشدہ علاقہ ان ظالموں سے کچھ دور نہیں یہ سب بچشم خود ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ مقصد ان کا ڈرانا ہے کہ تمھارا حشر بھی ویسا ہو سکتا ہے۔ جس سے گزشتہ قومیں دو چار ہوئیں۔