فهرس الكتاب

الصفحة 1479 من 6346

اس آیت میں حاجت روائی اور مشکل کشائی کی حقیقت یوں واضح کی گئی ہے کہ یہ دونوں باتیں خالصتًا اللہ ہی کے قبضہ قدر ت میں ہے۔ یعنی اگر کوئی تکلیف تمھارے مقدر میں لکھی ہوئی ہے تو کوئی جن یا فرشتہ، یا نبی اور بزرگ، پیر فقیر یا کوئی آستانہ مافوق الفطرت اسباب کے ذریعے اسے روک نہیں سکتی مثلًا ایک کسان پوری احتیاط سے اچھی قسم کا بیج بوتا اور اپنی فصل کی پوری طرح آبیاری اور نگہداشت کرتا ہے۔ مگر پکی ہوئی فصل کا اسے ملنا یا نہ مل سکنا، یا تھوڑی یا زیادہ ملنا یہ سب کچھ اللہ کے اذن پر موقوف ہے توحید کے اس عقیدہ کو سمجھنے سے ہر قسم کے شرک کی جڑ کٹ جاتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت