یعنی میرے تصرف واختیار كا تو یہ حال ہے كہ تم كو نفع یا نقصان پہنچانا تو دور كی بات ہے مجھے تو اپنے بھی نفع ونقصان كا اختیار نہیں۔ اگر میں خود بھی خدا كی معصیت كروں تو قطعاً خدا مجھے معاف نہ كرے گا اور نہ كسی سے ہو سكے گا كہ مجھے بچا لے، مجھے كوئی پناہ كی جگہ اس كے سوا نظر ہی نہیں آتی۔