فهرس الكتاب

الصفحة 5831 من 6346

كفار اكثر آپ سے یہی سوال پوچھتے كہ قیامت كب آنے والی ہے۔ آپ كہہ دیجئے كہ نہ مجھے اس كا علم ہے نہ مخلوق میں سے كسی اور كو۔ صرف خدا ہی جانتا ہے كہ قیامت كب آئے گی۔

ایک حدیث میں وارد ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام بھی جس وقت انسانی صورت میں آپ كے پاس آئے اور كچھ سوالات كیے۔ جن كے جوابات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیے، پھر قیامت كے دن كے تعین كا سوال كیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس سے پوچھتے ہو نہ وہ اسے جانے اور نہ پوچھنے والے كو اس كا علم۔ (بخاری: ۲/۵۰، مسلم: ۹۔۱۰)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت