فهرس الكتاب

الصفحة 2597 من 6346

اس آیت کے کئی مطلب بیان کیے جاتے ہیں اور وہ اپنی اپنی جگہ سب ہی درست معلوم ہوتے ہیں ایک تو وہی ہے جو ترجمہ سے واضح ہے۔ تفسیر طبری میں ہے ہلاک شدہ لوگوں کا دنیا کی طرف پلٹنا محال ہے۔ یعنی ہلاک شدہ بستیوں کے لیے یہ ممکن نہیں ہوتا کہ ہم انھیں دوبارہ زندہ کرکے واپس دنیا میں بھیج دیں تاکہ وہ اچھے اعمال بجا لا سکیں اور تلافی مافات کر سکیں۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ ہم جن بستیوں کو ہلاک کرتے ہیں تو یہ ان کے جرائم کا پورا بدلہ نہیں ہوتا۔ انھیں قیامت کو یقینا ہمارے پاس حاضر ہونا ہوگا۔ تیسرا یہ کہ ہم صرف اسی بستی کو ہلاک کرتے ہیں جن کے متعلق ہمیں یقین ہوتا ہے کہ وہ اپنے بُرے اعمال سے کبھی باز نہیں آئیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت