فهرس الكتاب

الصفحة 1963 من 6346

عرش سے فرش تک:

اللہ تعالیٰ کی عظمت و کبریائی اور اس کی جلالتِ شان کابیان ہے ساری مخلوق عرش سے فرش تک اس کے سامنے جھکی ہوئی اور مطیع ہے۔ جمادات ہوں یا حیوانات، جن و انسان ہوں یا ملائکہ، ہر وہ چیز جس کا سایہ ہے اور اس کاسایہ دائیں، بائیں جھکتاہے تو وہ صبح وشام اپنے سائے کے ساتھ اللہ کو عاجزی اور بے کسی سے سجدہ کرتی ہے۔ امام مجاہد فرماتے ہیں:''سورج ڈھلتے ہی تمام چیزیں اللہ کے سامنے سجدے میں گر پڑتی ہیں، ہر ایک رب العالمین کے سامنے عاجز و بے بس ہے۔پہاڑ وغیرہ کا سجدہ انکا سایہ ہے۔ سمندر کی موجیں اس کی نماز ہے ۔ گویا انھیں ذی العقول سمجھ کر سجدہ کی نسبت ان کی طرف کی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت