فهرس الكتاب

الصفحة 4159 من 6346

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ آؤ تم ہمارے معبودوں کی پوجا کرو۔ اور ہم تمہارے رب کی پرستش کریں گے۔ اس پر قُلْ اَفَغَیْرُ اللّٰہِ سے مِنَ الْخَاسِرِیْنَ تک آیات نازل ہوئیں (تفسیر طبری: ۲۴/۶۶۶) سورہ القلم میں ارشاد ہے: {وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُوْنَ} وہ تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں۔ مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو سختی سے روک دیا اور سورہ بنی اسرائیل (۷۴) میں فرمایا: اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے۔ تو بہت ممکن تھا کہ ان کی طرف قدرے قلیل مائل ہو ہی جاتے ۔ پھر فرمایا کہ اگر بالفرض یہ انبیا بھی شرک کریں تو ان کے تمام اعمال اکارت ہو جائیں .

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت