فهرس الكتاب

الصفحة 3727 من 6346

اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کر دیا:

یہ جملہ بالخصوص تیسرے طبقہ کے لوگوں کا وظیفہ ہو گا جنھوں نے قیامت کے دن کی ساری مدت اس فکر میں گزاری ہو گی کہ دیکھیں ان کے حق میں کیا فیصلہ صادر ہوتا ہے۔ پھر جب انھیں جنت میں داخلے کی اجازت ملے گی تو خوشی سے اللہ کی حمد بیان کریں گے جس نے ان کے سارے غم و فکر دور کر دئیے ہمارا پروردگار تو واقعی بڑا بخشنے والا اور بڑا قدردان ہے۔ جس نے ہماری خطائیں معاف فرما دیں اور ہمارے اعمال سے بہت زیادہ ہمیں بدلہ عطا فرمایا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے وہ جائے رہائش دی جو لازوال ہے ہر طرح کی نعمتیں اور رزق پہلے سے ہی اس میں موجود ہے جس کے لیے ہمیں چنداں محنت ومشقت نہیں کرنی پڑتی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص یہاں دنیا میں ریشم پہنے گا اسے آخرت میں نہیں پہنایا جائے گا۔ (بخاری: ۳۴۔ ۵۸)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت