اسی طرح ہر جاہل کافر کا یہی حال ہے کہ اسے قران سننا گوارا نہیں اسی لیے اس کے بر خلاف اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو حکم فرمایا ہے جیسا کہ سورہ اعراف (۲۰۴) میں ارشاد ہے کہ: {وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ} جب قرآن پڑھا جائے تو تم سنو اور چپ رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔