فهرس الكتاب

الصفحة 10 من 6346

سورۃ البقرہ کے تمہیدی الفاظ میں ہی یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اس قرآن کا اللہ کی طرف سے نازل ہونا اور اس کے مضامین سب قطعی اور یقینی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو جبرائیل امین کے ذریعے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب پر اتارا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیغام لوگوں تک پہنچایا ہے۔ ان دونوں چیزوں میں کسی مقام پر بھی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ یہ سب امور اللہ تعالیٰ کی براہ راست نگرانی میں طے پارہے ہیں۔

متقین کے اوصاف:

پہلی چیز کہ وہ بن دیکھی چیزوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ چھ باتیں ہیں:

(۱) اللہ پر ایمان (۲) اللہ کے فرشتوں پر ایمان (۳) اس کی کتابوں پر ایمان

(۴) اس کے رسولوں پر ایمان (۵) اخروی زندگی پر ایمان

(۶) اور اس بات پر ایمان کہ ہر طرح کی بھلائی اور برائی اللہ کی طرف سے ہی مقدر ہوتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت