فهرس الكتاب

الصفحة 2471 من 6346

پہاڑوں کا کیا ہوگا؟:

لوگوں نے پوچھا کہ کیا قیامت کے دن یہ پہاڑ باقی رہیں گے؟ جواب دیا گیا کہ پہاڑوں کو پیوند خاک کر دیا جائے گا۔ سمندروں کو پاٹ دیا جائے گا، زمین کے سب نشیب و فراز ختم کر دیے جائیں گے اور وہ ایک بالکل ہموار اور وسیع میدان کی طرح بن جائے گی۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ} (ابراہیم:۴۸)

''جس دن یہ زمین اور زمین سے بدل دی جائے گی اور سب آسمان بھی۔''

{يَوْمَىِٕذٍ يَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهٗ وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا} (النحل: 108)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت