فهرس الكتاب

الصفحة 2274 من 6346

حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا قبول ہوئی اور فرمایا جاتا ہے کہ آپ ایک بچے کی خوش خبری سن لیں جس کا نام یحییٰ ہے۔

{هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهٗ قَالَ رَبِّ هَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً اِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَآءِ} (آل عمران: ۳۸)

میں حضرت زکریا نے اپنے رب سے دعا کی کہ اے اللہ مجھے اپنے پاس سے بہترین اولاد عطا فرما تو دعاؤں کا سننے والا ہے۔

فرشتوں نے انھیں آواز دی وہ اس وقت نماز کی جگہ نماز میں کھڑے تھے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے کلمے کی بشارت دیتا ہے۔ جو سردار ہوگا، پاکباز ہوگا اور نبی ہوگا اور پورے نیک کار اعلیٰ درجے کے لوگوں میں سے ہوگا۔ تفسیر طبری میں ہے کہ ان سے پہلے اس نام کا کوئی انسان نہیں ہوا۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس سے مشابہ کوئی اور نہ ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت