فهرس الكتاب

الصفحة 1128 من 6346

اسلافِ یہود کاکردار، ہم نے بنی اسرائیل کو مختلف فرقے اور گروہ کر کے زمین میں پھیلا دیا ( جس میں آجکل مسلمان بھی مبتلاہیں ) جس سے قوم کی ساکھ ختم ہو جاتی ہے، اُمت کی وحد ت پارہ پارہ ہو جاتی ہے،اور دنیا کی نظروں میں وہ حقیربن جاتی ہے، بنی اسرائیل میں بھی کچھ لوگ نیک تھے اور کچھ دوسری طرح کے تھے، اللہ تعالیٰ نے انھیں سختی، نرمی خوف، لالچ عافیت غرض ہر طرح پر کھ لیا تا کہ وہ اپنی برائیوں کو چھوڑ دیں، اور میری طرف پلٹ آئیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت