فهرس الكتاب

الصفحة 1061 من 6343

(55) ذیل کی دو آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کر کہا ہے کہ ہم نے ابھی آپ کو پانچ انبیاء کرام اور ان کی امتوں کے وقعات اور ان کے انجام مہائے بد سنائے ہیں تاکہ آپ کی قوم عبرت حاصل کرے اور ایمان لے آئے اور تاکہ آپ کو تسلی ہو کہ مشر کین کی جانب سے آپ کو جو تکلیف پہنچ رہی ہے، وہ آپ ہی کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ گذشتہ زمانوں میں دیگر انبیاء کو بھی ایسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے دوبارہ ان ہلاک شدہ قوموں کی بعض برائیوں کو بیان کیا ہے کہ حق کی تکذیب ان کا شیوہ بن گیا تھام، جب حق آیا تو انہوں نے اسے جھٹلا نا اور ازل میں انہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس کی خلاف ورزی کرنا ان کی عادت بن گئی تھی، اور اللہ تعالیٰ کے سرکش ونافرمان بندے ہوگئے تھے، اسی لیے اللہ نے انہیں ہلاک کردیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت