فهرس الكتاب

الصفحة 4767 من 6343

(17) قوم ثمود، یعنی قوم صالح (علیہ السلام) کی ہلاکت میں بھی کفار مکہ اور دیگر قوموں کے لئے بہت سی عبرت و موعظت کی باتیں ہیں، جب ان کی بھی سرکشی حد سے بڑھ گئی، صالح (علیہ السلام) کی اونٹنی کو ہلاک کردیا اور ان کے ایمان لانے کی کوئی امید باقی نہ رہی، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا میں رہنے کے لئے تین دن کی مہلت دی، جیسا کہ سورۃ ہود آیت (56) میں آیا ہے: (متعوا فی دارکم ثلاثہ ایام) " تم لوگ تین دن تک اپنے گھروں میں مزے کرلو۔" لیکن انہوں نے سرکشی کی ہی راہ اختیار کی، اور اپنے رب کا حکم ماننے سے انکار کردیا، تو عذاب الٰہی نے دن دھاڑے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور موت ان میں سے ایک ایک کو اچکنے لگی درانحالیکہ وہ اپنے گھٹنوں کے بل اوندھے منہ زمین پر پڑے تھے اور وہ یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے، نہ اپنی مجلسوں سے اٹھ سکے اور نہ ہی کوئی ان کی مدد کیلئے آیا جو انہیں عذاب سے بچا لیتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت