فهرس الكتاب

الصفحة 4514 من 6343

(19) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی تعریف بیان کی ہے کہ اے میرے نبی ! ہم نے اسے آپ کی مادری زبان (عربی) میں نازل کر کے آپ کے لئے اس کا دوسروں کو سمجھانا اور آپ کی قوم کے لئے اس کا سمجھنا آسان بنا دیا ہے، تاکہ اہل مکہ اس میں بیان کردہ عبرتوں، نصیحتوں اور دلائل و براہین سے مستفید ہوں، حق کو قبول کریں اور اپنے رب کی طرف رجوع کریں۔

لیکن اکثر اہل مکہ نے قرآن کریم میں بیان کردہ عبرتوں اور نصیحتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (59) میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا کہ اب آپ ان کے بارے میں اللہ کے فیصلے کا انتظار کرلیجیے، وہ بھی اسی انتظار میں ہیں کہ کب آپ حوادث زمانہ کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہوجائیں اور انہیں آپ سے چھٹی مل جائے۔

مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ کی جانب سے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے نصرت اور اہل مکہ پر غلبہ کا وعدہ تھا، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اللہ نے اپنے رسول کو غالب کیا اور کافر سردار ان قریش کو منہ کی کھانی پڑی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت