فهرس الكتاب

الصفحة 4461 من 6343

(4) اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی مزید اہمیت جتانے کے لئے فرمایا کہ اسے ہمارے حکم سے لوح محفوظ سے لکھ کر آسمان دنیا پر نازل کیا گیا ہے اور کہا کہ ہم نے بنی نوع انسان پر مہربانی کرتے ہوئے ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو انہیں اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے، ان کا تزکیہ نفس کرتا ہے اور انہیں کتاب و سنت کی تعلیم دیتا ہے، جیسا کہ سورۃ الانبیاء آیت (107) میں آیا ہے: (وما ارسلناک الا رحمۃ للعالمین) " اے ہمارے نبی ! ہم نے آپ کو سارے جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔" کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی باتوں اور آوازوں کو خوب سنتا ہے اور ان کی ضرورتوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہے، اس لئے اس کے علم و حکمت کا تقاضا ہوا کہ وہ ان پر رحم کرتے ہوئے دین و دنیا کی ہر بھلائی کی طرف ان کی رہنمائی کے لئے اپنا رسول بھیجے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت