فهرس الكتاب

الصفحة 5619 من 6343

(11) مفسرین نے لکھا ہے: کفارقریش نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کے پاس اللہ کی طرف سے ایک کتاب آنی چاہئے جس میں مذکور ہو کہ تم اس کے رسول ہو تو ہم تم پر ایمان لانے کے بارے میں غور کریں گے لیکن وہ اپنی اس بات میں قطعی طور پر جھوٹے تھے اس لئے کہ قرآن کریم میں بہت سی آیتیں نازل ہوچکی تھیں جن سے حق واضح ہوچکا تھا، اگر ان میں خیر کو قبول کرنے کی صلاحیت ہوتی تو کب کے ایمان لے آئے ہوتے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے کہا: ہرگز نہیں ہم ان کی خواہش پوری نہیں کریں گے، ان کا مقصد ہمارے رسول کو عاجز و درمادندہ بنانا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے دلوں میں آخرت کا ڈر نہیں ہے، اگر انہیں آخرت میں نجات کی فکر ہوتی، تو ایسی بات نہیں کرتے، بلکہ ایمان لے آتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت