(3) یہ دونوں آیتیں محذوف قسم کا جواب ہیں اور مقصود گزشتہ وعید اور دھمکی کی مزید تاکید ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہماری عزت اور ہمارے جلال کی قسم ! تم لوگ جہنم کو قیامت کے دن ضرور دیکھو گے، مشرک اسے دیکھے گا اور اس میں ڈال دیا جائے گا اور مومن اسے دیکھے گا، پھر اللہ تعالیٰ اسے اس سے نجات دے دے گا آگے فرمایا: تمہارا جھنم کو دیکھنا ایسی یقینی بات ہے جس میں ذرا بھی شک کی گنجائش نہیں ہے، اسے سامنے لایا جائے گا اور تمام اہل موقف اسے دیکھیں گے جیسا کہ سورۃ الکہف آیت (35) میں آیا ہے: (ورای المجرمون النارفظنوانھم مواقعوھا ولم یجدو اعنھا مصرفا) " اور گناہ گار جہنم کو دیکھ کر سمجھ لیں گے کہ وہ اسی میں جھونکے جانے والے ہیں اور اس سے بچنے کی جگہ نہ پائیں گے۔ "
آیت (53) میں آیا ہے: (ورای المجرمون النار فظنوانھم مواقعو ھاولم یجدوا عنھا مصرفاً) " اور گناہ گار جہنم کو دیکھ کر سمجھ لیں گے کہ وہ اسی میں جھونکے جانے والے ہیں اور اس سے بچنے کی جگہ نہ پائیں گے۔ "