فهرس الكتاب

الصفحة 3937 من 6343

(28) اقوام گزشتہ میں سے چوتھا واقعہ موسیٰ و ہارون علیہما السلام کا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں نبوت و رسالت اور دیگر عظیم نعمتوں سے نوازا، انہیں اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون اور فرعونیوں کے ظلم و استبداد اور ان کی غلامی سے نجات دی اور ان پر انہیں غلبہ عطا کیا، بایں طور کہ فرعون نے جب ایک بڑی فوج کے ساتھ ان کا پیچھا کیا، تو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو بچا لیا اور فرعون اور اس کی پوری فوج کو سمندر میں ڈبو دیا، موسیٰ و ہارون اور ان کی قوم پر ایک بڑا احسان یہ تھا کہ اب تک جو فرعونیوں کے ظلم کی چکی میں پیسے جا رہے تھے، انہیں اللہ تعالیٰ نے عزت و غلبہ دیا اور ظالم فرعونیوں کو سمندر کی نذر کردیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت