فهرس الكتاب

الصفحة 4949 من 6343

(25) اللہ تعالیٰ نے کفار قریش سے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں تمہارے ہی جیسے کافروں کو ان کے جرائم کی وجہ سے ہلاک کردیا تھا۔ تو کیا تم میں کوئی ہے جو ان کے عبرتناک انجام سے نصیحت حاصل کرے اور وقت گذر جانے سے پہلے اپنی حالت بدل لے، گناہوں سے تائب ہوجائے اور اپنے معبود حقیقی کے سامنے سجدہ کے لئے سر جھکا دے۔

آیت (52) میں اللہ تعالیٰ نے ان کی مزید تنبیہہ کے لئے فرمایا کہ لوگوں کے تمام چھوٹے بڑے اعمال فرشتوں کے ذریعہ نامہ ہائے اعمال میں لکھے جا رہے ہیں۔ آیت (53) میں بھی یہی بات بطور تاکید کہی گئی ہے کہ انسان کا حقیر سے حقیر عمل بھی نہ گم ہوتا ہے اور نہ فرشتے اسے بھولتے ہیں۔ سورۃ الکہف آیت (49) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (ویقولون یویلتنا مالھذا الکتاب لایقادر صغیرۃ ولا کبیرۃ الا اخصاھا) " اس دن مجرمین کہی گے، ہائے ہماری خرابی ! یہ کیسی کتاب ہے جس نے کوئی چھوٹا بڑا (گناہ) بغیر گھیرے کے باقی ہی نہیں چھوڑا ہے۔ "

اور امام احمد نے عائشہ (رض) سے روایت کی ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے، اے عائشہ ! ان گناہوں سے بچو جنہیں معمولی اور حقیر جانا جاتا ہے، اللہ کی جانب سے انہیں ریکارڈ میں لانے والے موجود ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت