فهرس الكتاب

الصفحة 4443 من 6343

(33) اہل جہنم خازن جہنم کو پکاریں گے اور کہیں گے، اے مالک ! تم اپنے رب سے ہمارے لئے سوال کرو کہ وہ ہمیں مار ڈالے تاکہ اس عذاب سے نجات مل جائے، تو ایک طویل مدت کے بعد (جس کے بارے میں کئی اقوال ہیں، کہا گیا ہے کہ وہ اسی(80) سال کی مدت ہوگی، بعض نے کہا ہے کہ وہ ہزار سال کی مدت ہوگی، ایک قول ہے کہ وہ سو (100) سال کی مدت ہوگی) مالک انہیں جو اب دے گا، میرے رب کا کہنا ہے کہ تم لوگ اب اسی میں رہو گے، اس لئے کہ ہم نے تمہارے پاس کتابیں بھیجیں اور انبیاء مبعوث کئے جنہوں نے تمہارے سامنے حق کی دعوت پیش کی، تو تم نے اظہار نفرت کیا اور ایمان نہیں لائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت