(10) اللہ تعالیٰ نے روز قیامت، اس دن کے وعدہ وعید اور جز او سزا کا ذکر کرنے کے بعد، مزید تاکید کے طور پر فرمایا کہ جس روز قیامت کا ذکر اوپر ہوا، اس کا آنا امر یقینی ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں، اس لئے جو شخص اس دن سرخرو ہونا چاہتا ہے، وہ اللہ، اس کے رسول اور آخرت پر ایمان لا کر گناہوں سے بچے، اور عمل صالح کر کے رب العالمین سے قربت حاصل کرے۔