فهرس الكتاب

الصفحة 6020 من 6343

(2) اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کے اچھے اور برے اقوال و افعال کو " کراماً کاتبین" فرشتوں کے ذریعہ محفوظ کر رہا ہے اور جب قیامت آئے گی تو سب مردے دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اور ہر ایک کو اس کے اعمال کا بدلہ چکایا جائے گا اس امر کی صداقت میں جو کافر شبہ کرتا ہے، اسے اپنی تخلیق کی حقیقت پر غور کرنا چاہئے کہ جس اللہ تعالیٰ نے اسے حقیر منی کے ایک قطرہ سے پیدا کیا ہے جو مرد کی ریڑھ اور عورت کے سینے کے درمیان سے نکلتا ہے، وہ یقیناً اس پر قادر ہے کہ اسے دوبارہ زندہ کرے اور میدان محشر میں جمع کر کے اس کے کرتوتوں کا اس سے حساب لے۔

اسی حقیقت کو اللہ تعالیٰ نے آیات (8/9) میں یوں بیان فرمایا ہے کہ وہ رب ذوالجلال جو تمام انسانوں کا نگراں و محافظ ہے، وہ ییناً انہیں دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے، اور یہ بعث و نشور اور حساب و کتاب اس دن ہوگا جب دلوں کی تمام چھپی باتیں ظاہر کردی جائیں گی، لوگوں کے صحیح اور غلط عقائد اور نیتیں کھل کر سامنے آجائیں گی، اور کافر انسان کے پاس نہ خود کوئی قوت ہوگی جس کے ذریعہ اللہ کے عذاب کو ٹال سکے اور نہ اس کا کوئی مددگار ہوگا جو آگے بڑھ کر اسے عذاب سے نجات دلا سکے گا، اس کی بے بسی انتہا کو پہنچی ہوگی اور انتہائے بے چارگی میں اپنے برے انجام کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت