فهرس الكتاب

الصفحة 3477 من 6343

(26) اللہ تعالیٰ نے اپنے مشرک بندوں کو خاطب کر کے زجر و توبیخ کے طور پر فرمایا کہ اللہ نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے اور تمہیں روزی دی ہے، وہی تمہیں ایک عمر مقرر گذار لینے کے بعد موت دے گا اور قیامت کے دن دوبارہ زندہ کرے گا، تمہارے باطل معبودوں میں سے کوئی بھی ان باتوں کی قدرت نہیں رکھتا ہے۔ تو پھر تم ایک اللہ کے بجائے ان بتوں کی کیوں پرستش کرتے ہو۔ اللہ تمام عیوب و نقائص سے پاک ہے اور اس سے بہت ہی بالا و برتر ہے کہ جھوٹے معبود اس کے ساجھی بنائیے جائیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت