فهرس الكتاب

الصفحة 4306 من 6343

(32) بالعموم لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے لئے دنیاوی فوائد کی دعا کرنے سے نہیں تھکتے، جب دیکھئے اپنے لئے مال، اولاد اور صحت و عافیت کی دعا کرتے رہتے ہیں اور اگر کبھی انہیں تکلیفپہنچتی ہے، یا فقر و فاقہ کی نوبت آجاتی ہے تو غم سے نڈھال ہوجاتے ہیں اور نا امیدی کا گہرا بادل ان کے دل و دماغ پر چھا جاتا ہے اور سمجھتے ہیں کہ اب وہ ہمیشہ اسی حال میں رہیں گے سدی لکھتے ہیں کہ آیت میں کافر انسان مراد ہے، کیونکہ اسی کے بارے میں اللہ نے کہا ہے: (انہ لایباس من روح اللہ الا القوم الکافرون) " اللہ کی رحمت سے صرف کافر لوگ ناامید ہوتے ہیں" شو کافی لکھتے ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ عام انسان مراد لئے جائیں اور ظاہر ہے کہ اللہ کے مخلص بندے اس میں داخل نہیں ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت