فهرس الكتاب

الصفحة 4683 من 6343

(4) مشرکین مکہ نے صرف یہی جرم نہیں کیا کہ انہوں نے بعث بعدالموت کا انکار کیا، بلکہ اس سے بھی بڑا جرم ان کا یہ ہے کہ انہوں نے قرآن کریم کا انکار کیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار کیا جن پر قرآن نازل ہوا، اور اس معاملہ میں وہ نہایت اضطراب میں مبتلا ہیں، کسی ایک حال پر ان کو قرار نہیں ہے، رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی ساحر، کبھی شاعر اور کبھی کذاب اور مفتری کہتے ہیں اور قرآن کو اقوام گزشتہ کے خیالی قصے بتاتے ہیں انہیں خود معلوم نہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت