فهرس الكتاب

الصفحة 4469 من 6343

(7) آیات (13/14) میں اللہ تعالیٰ نے اہل مکہ کے کفر و عناد اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت سے ان کے اعراض کے پیش نظر اس بات کو بعید قرار دیا ہے کہ قحط سالی سے عبرت حاصل کریں گے اور اسلام لانے کی بات کریں گے، چنانچہ آیت (15) میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی کہ ہم کچھ دنوں کے لئے عذاب کو ٹال دیں گے، لیکن وہ ایمانل انے کا وعدہ وفا نہیں کریں گے اور کفر و شرک سے باز نہیں آئیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور وہ لوگ اپنی پہلی حالت کی طرف لوٹ گئے، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے میدان بدر میں انتقام لے لیا، جس کا ذکر آیت (16) میں آیا ہے۔

شوکافی لکھتے ہیں کہ آیت (16) میں جس انتقام کا ذکر آیا ہے، بظاہر اس سے مراد جنگ بدر ہی ہے، اس لئے کہ سیاق کلام کفار قریش سے متعلق ہے، اگرچہ قیامت کے دن کی گرفت اور اس دن کا عقاب و عذاب تمام عذابوں سے بڑھ کر ہوگا، جو ہر نافرمان جن و انس کے لئے عام ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت