فهرس الكتاب

الصفحة 4157 من 6343

38 اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہی تمام چیزوں کا خالق و مالک، ان کا پالنہار، ان میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کرنے والا ہے اور ان کا محافظ و نگراں ہے، اس کی قدرت بے پایاں اور اس کا علم لامحدود ہے اور آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی چابیاں اسی کے پاس ہیں، رزق و رحمت اور خیر و برکت سب کچھ اسی کے پاس ہے، اس لئے عبادت کا صرف وہی تنہا حقدار ہے، اور دست سوال پھیلایا جائے تو صرف اسی کے سامنے اور قیامت کے دن حقیقی خسارہ اٹھانے والے وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں قرآن کریم اور ان نشانیوں کا انکار کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات اور اس کی وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت