فهرس الكتاب

الصفحة 5159 من 6343

(27) اس آیت کریمہ کا تعلق اوپر والی آیت سے ہے اور مفہوم یہ ہے کہ اے اہل ایمان ! اگر تم اللہ سے ڈرو گے اور اپنے رسول پر ایمان لاؤ گے تو وہ تمہیں وہ فرقان دے گا جس کا ذکر اوپر کیا گیا، تاکہ وہ اہل کتاب جو مسلمان نہیں ہوئے ہیں، جان لیں کہ اللہ کا وہ فضل جو اس نے بطور خاص مسلمانوں کو دیا ہے، ان کے اختیار کی چیز نہیں ہے کہ اس میں سے جو چاہیں اپنے لئے خاص کرلیں اور کہیں کہ اللہ نے انہیں تمام مخلوقات پر فضیلت دی ہے۔ بلکہ تمام فضل صرف اللہ کے اختیار میں ہے اور اس نے اس میں سے امت محمدیہ کو وہ فضل دیا ہے جو انہیں نہیں دیا ہے، یعنی نبوت، جس سے اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سرفراز کیا اور مومنین ان پر ایمان لائے اور اجر عظیم کے مستحق ہوئے۔ وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت