(13) جو لوگ دنیا میں اہل ایمان ہوں گے اور انہوں نے عمل صالح کیا ہوگا، انہیں اللہ تعالیٰ اس دن ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور جنت میں انہیں سونے اور موتی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ ریشمی لباس زیب تن کیے ہوں گے، اور آپس میں ایک دوسرے سے اچھی باتیں کریں گے، ایک دوسرے کو سلام کریں گے اور جنت جیسی نعمت کے حصول پر اللہ کا شکر ادا کرتے رہیں گے۔