فهرس الكتاب

الصفحة 5241 من 6343

(4) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی امت کے لئے عظیم نعمت تھی، جس سے اللہ نے آپ کو سرفراز فرمایا اور جس کے ذریعہ اللہ نے آپ کی امت کو عزت و شرف بخشا۔

صاحب محاسن التنزیل لکھتے ہیں کہ یہود مدینہ کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نبی ہونے کا پورا یقین تھا، لیکن محض حسد و عناد کی وجہ سے انکار کردیا کہ یہ عزت و شرف ان کے بجائے عربوں کو کیوں مل گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت