فهرس الكتاب

الصفحة 4327 من 6343

(11) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا جا رہا ہے کہ جس دین و شریعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث کیا ہے لوگوں کو اسی کی طرف بلایئے اور خود بھی اسی پر قائم رہئے اور مشرکوں اور یہود و نصاریٰ کی پیروی میں اس سے ہرگز انحراف نہ کیجیے اور پوری صراحت کے ساتھ اس بات کا اعلان کردیجیے کہ میں ان تمام کتابوں پر ایمان رکھتا ہوں جنہیں اللہ نے نازل کی ہیں، میرا شیوہ یہود و نصاریٰ جیسا نہیں کہ اللہ کی کسی کتاب پر ایمان لاؤ اور کسی کا انکار کر دوں اور مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ اگر تم اپنے کسی قضیہ میں میرے پاس فیصلہ کے لئے آؤ تو پورے عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کروں اور اللہ کی شریعت سے سرموانحراف نہ کروں۔

اور اے کفار قریش ! اور اے یہود و نصاریٰ سن لو، کہ ہمارا اور تمہارا رب اللہ ہے، اس کے سوا کوئی رب نہیں ہے، وہی ذات واحد ہر چیز کا رب اور مالک ہے ہمارے اعمال کا ثواب و عقاب ہمارے لئے ہے اور تمہارے اعمال کا تمہارے لئے، ہر ایک کو اس کے عمل کا بدلہ چکایا جائے گا۔

اور چونکہ حق ظاہر ہوچکا ہے اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش باقی نہی رہی ہے، اس لئے ہمارے اور تمہارے درمیان اختلاف و نزاع کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہمیں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہئے، قیامت کے دن وہ ہمیں ضرور جمع کرے گا اور ہمارے درمیان فیصلہ کر دے گا، اہل حق کو جہنم سے نجات دے گا اور جنت میں داخل کر دے گا اور باطل پرستوں کو ہمیشہ کے لئے جہنم میں ڈال دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت