(6) جنت کی راہ میں واقع دشوار گھاٹی کو عبور کرنے کے ضمن میں یہ بھی ہے کہ وہ طالبان جنت اللہ پر دل سے ایمان لاتے ہیں اور اپنے اعضاء و جوارح کے ذریعہ عمل صالح کرتے ہیں اور اللہ کی بندگی اور دعوت الی اللہ کی راہ میں انہیں جو صعوبتیں لاحق ہوتی ہیں ان پر صبر کرتے ہیں اور وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و رحمت کی نصیحت کرتے ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفتح آیت (29) میں صحابہ کرام کی تعریف میں فرمایا ہے: (رحما بینھم) " وہ لوگ آپس میں ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں۔ "
جو لوگ مذکورہب الا پانچوں باتوں پرع مل پیرا ہوں گے، وہی گھاٹی عبور کر جائیں گے، جہنم سے نجات پا جائیں گے اور جنت میں داخل ہوجائیں گے۔