فهرس الكتاب

الصفحة 3327 من 6343

(24) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم کی زبانی کافروں سے فرمایا کہ اگر تورات و قرآن وانجیل جادو ہیں اللہ کی نازل کردہ کتابیں نہیں ہیں تو پھر تم لوگ اپنے علم کے مطابق اللہ کی نازل کردہ ان دونوں سے اچھی کوئی کتاب لے آؤ تاکہ میں اس پر عمل کروں اللہ نے فرمایا کہ اگر وہ ایسا نہ کریں، اور نہ ان دونوں کتابوں پر عمل کریں تو سمجھ لیجئے کہ وہ اپنی خواہشات کے بندے ہیں اور اس آدمی سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو اللہ کی نازل کردہ ہدایت کوچھوڑ کر اپنی خواہشات کی اتباع کرے۔ آیت 51 میں اللہ نے فرمایا کہ ہم نے تو ان کے اور یہود ونصاری کے حال پر رحم کرتے ہوئے نزول قرآن کا تسلسل قائم کردیا پے درپے آیتیں، وعدہ جنت، وعید، جہنم قصے، عبرت آمیز واقعات اور نصیحتیں نازل ہوتی رہیں تاکہ وہ ان میں غوروفکر کرکے آپ پر اور اس قرآن پر ایمان لے آئیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت