فهرس الكتاب

الصفحة 4902 من 6343

(2) اللہ تعالیٰ نے کفار مکہ یا عام کافروں کے لئے قرآن کریم میں اقوام گزشتہ کے بہت سے عبرتناک واقعات بیان کردیئے ہیں، جو ان کی عبرت و نصیحت کے لئے کافی ہیں، اگر وہ چاہتے تو ان میں غور و فکر کر کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن کریم پر ایمان لے آتے، اور غفلت اور لہو و لعب کی زندگی چھوڑ کر آخرت کی فکر میں لگ جاتے، لیکن انہیں اس کی توفیق نہیں ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس حکمت بالغہ سے خوب واقف ہے کہ وہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جس کے لئے وہ بدبختی لکھ دیتا ہے اور اس کے دل پر مہر لگا دیتا یہ اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت