(13) نفخ صور کے بعد ہر آدمی کے پیچھے دو فرشتے لگ جائیں گے، ایک اسے میدان محشر کی طرف ہانکے گا اور دوسرا فرشتہ اس کے نیک اور برے اعمال کی گواہی دے رہا ہوگا حسن، قتادہ اور مجاہد کا یہی قول ہے اور ضحاک کہتے ہیں کہ ہانکنے والا تو فرشتہ ہوگا اور شاہد اس ادمی کے ہاتھ پاؤں ہوں گے۔