(17) اسے اللہ نے مال دیا تھا تو اس پر سانپ بن کربیٹھ گیا تھا، اس میں اللہ اور اس کے محتاج بندوں کا حق یکسر بھول گیا تھا، لوگوں پر زبان اور ہاتھ دونوں سے زیادتی کرتا تھا، انہیں گالیاں دیتا تھا، ان کی عزت پر حملے کرتا تھا اور طاقت کے نشے میں ان پر ظلمو ستم کے پہاڑ توڑتا تھا اور کثرت دلائل کے باوجود دین اسلسام کی حقانیت اور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صداقت میں شبہ کرتا تھا۔