فهرس الكتاب

الصفحة 1975 من 6343

(34) اہی مشرکین عرب کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ذلت و حقارت کی تمام صفات سے وہی لوگ متصف ہیں وہی اولاد کے محتاج ہیں، وہی لڑکیوں کو ناپسند کرتے ہیں اور بخالت کی وجہ سے انہیں زندہ درگور کرتے ہیں، اور ان کے لیے جمع کی ضمیر استعمال کرنے کے بجائے (للذین لا یومنون بالاخرۃ) یہ بتانے کے لیے کہا کہ ان کے اندر مذکورہ بالا تمام بری صفات انکار آخرت کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں، اور اللہ کے لیے تو تمام اعلی ترین صفات ثابت ہیں، وہ تمام عیوب و نقائص سے پاک ہے، وہ سارے جہاں کا پالنے والا اور سب کا مالک ہے، ساری بھلائیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، نہ کوئی اس کا مقابل ہے اور نہ اس کی کوئی اولاد ہے، اور وہ بڑا زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت