فهرس الكتاب

الصفحة 2744 من 6343

12۔ عیسیٰ (علیہ السلام) کی پیدائش بھی اللہ کی عظیم قدرت کی نشانی ہے کہ بغیر باپ کے نطفہ کے ان کی ماں مریم کے رحم میں ان کا حمل قرار پا گیا، انسانی قدرت سے بالا تر یہ واقعہ بنی نوع انسان کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اللہ کی وحدانیت پر ایمان لے آئیں، اور صرف اسی کی عبادت کریں۔ سورۃ الانبیاء آیت (91) (وجعلنا ھا وابنھا ایۃ للعالمین) کی تفسیر کے ضمن میں بھی اس باررے میں لکھا جا چکا ہے۔

صاحب فتح البیان لکھتے ہیں کہ اس زمانہ کے یہودی بادشاہ نے عیسیٰ اور ران کی ماں کو قتل کرنا چاہا تو مریم ان کو لے کر فلسطین شہر (رملہ) میں جاکر چھپ گئیں، اور بارہ سال تک وہاں چھپی رہیں، یہ شہر اونچائی پر واقع ہے اور اس کے ارد گرد کی زمین زرخیز ہے اور اس میں پانی کا چشمہ جاری ہے، جب یہودی بادشاہ نے دونوں ماں اور بیٹے کے خلاف سازش کی تو اللہ تعالیٰ نے بذریعہ الہام انہیں (رملہ) چلے جانے کا حکم دیا، تاکہ اس زرخیز اور پر فضا مقام پر دونوں زندگی بسر کریں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت