فهرس الكتاب

الصفحة 5072 من 6343

(12) اور ان (اصحاب الیمین) میں ایک جماعت ان مومنوں کی ہوگی جو حضرت آدم سے لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے پہلے تک اللہ پر ایمان لائے اور عمل صالح کر کے اپنے رب کی رضا حاصل کی اور ایک جماعت امت محمدیہ کی ہوگی جیسا کہ صحیح مسلم کی عبداللہ بن مسعود (رض) سے مروی حدیث میں آیا ہے کہ اہل جنت کی آدھی تعداد امت محمدیہ سے ہوگی۔ اس کا ذکر آیت (13/14) کی تفسیر کے ضمن میں گذر چکا ہے۔

ابوالعالیہ، مجاہد، عطاء و ضحاک وغیرہم کا خیال ہے کہ (ثلۃ من الاولین) سے مراد امت محمدیہ کے دور اول کے لوگ ہیں اور (وثلۃ من الاخرین) سے مراد وہ نیک لوگ ہیں جو دور اول کے بعد آئے اور وہ تمام صالحین امت محمدیہ ان میں شامل ہیں جو قیامت تک پیدا ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت