فهرس الكتاب

الصفحة 5148 من 6343

(17) اوپر لکھا جا چکا ہے کہ اس سورت کا مرکزی مضمون اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دلانا ہے، چنانچہ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ کثرت سے صدہ کرتے ہیں، چاہے وہ مرد ہوں یا عورتیں اور خیر اور بھلائی کے مختلف کاموں میں اپنا مال خلوص نیت کے ساتھ اللہ کی رضا کے لئے خرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال کا کئی گنا بڑھا کر بدلہ دیتا ہے، بسا اوقات دس گنا سے سات سو گنا تک بلکہ کبھی اس سے بھی زیادہ بڑھا کردیتا ہے اور سب سے بڑا بدلہ انہیں آخرت میں " جنت" دے گا، جس کے عیش و آرام اور جس کی نعمتوں کا کوئی آدمی اس دنیا میں تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت